سعودی عرب نے بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کر دی

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب نے کرونا وائرس کے باعث عائد سفری پابندیوں کے باعث بیرون مملکت زائد المیعاد اقاموں پر موجود غیرملکیوں کے اقامے میں توسیع کردی ۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایاکہ ’خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پر بیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں خود کار نظام کے تحت توسیع کردی گئی ہے۔ یہ توسیع ان تارکین کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ بیرون سعودی عرب موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ، توسیع کی کارروائی شاہی ہدایت پر کی گئی ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...