گریڈ16 اور نچلے درجہ کے نیب زدہ ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے فہرستیں طلب

اسلام آباد (عترت جعفری)ایف بی آر کے گریڈ16 اور اس سے نچلے درجہ کے نیب ذدہ یا دوسرے معیار کی ذد میں آنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے تمام آرٹی اوز،ایل ٹی یوزز، کسٹمز کلیکٹریٹس اور تمام ماتحت دفاتر سے فہرستیں طلب کر لی گئیں،تمام دفاتر کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ ایک خاص فارم میں درج کوائف کے مطابق ملازمین کی فہرستیں 13اگست تک مکمل کر کے ارسال کی جائیں تاکہ ریٹائرمینٹ کمیٹی کا اجلاس بلا کر ایسے ملازمین کو گھر بھیجا جا سکے ،واضح رہے کہ یہ قدم صرف ایف بی آر کی حد تک نہیں ہے بلکہ دوسرے اداروں اور وزارتوں میں بھی ایسی پریکٹس کی جا رہی ہے ،ایف بی آر کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر آعظم عمران خان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی سیکشن 13کے تحت ایسے ملازمین جو ملازمت کی لازمی معیاد پوری کر چکے ہین ان کی فہرست مکمل کی جائے ،ایف بی آر نے اپنے ماتحت دفاتر کو ہدائت کی ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی فہرست تیار کر کے دیں جو ڈایئر یکٹری ریٹائرمینٹ فروم سروس کی ذد میں ااتے ہیں ، فہرستوں کے ساتھ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی ہونا چاہئے ،جس پرفارما کے تحت یہ فہرستں طلب کی گئی ہین اس میں پوچھا گیا ہے کہ ملازم کی ملازمت کے اغاز کی تاریخ کیا ہے؟اس کی اوسط درجہ کی کارکردگی رپورٹس کتنی ہیں ،اور است لکھنے والا کون ہے ،منفی کارکردگی رپورٹس کی تعداد کتنی ہے ،یہ منفی ریمارکس کس افسر نے دئے ،کیا ملازم نیب یا کسی دوسرے سرکاری تفتیشی ادارے کی تحقیق میں گناہ گار پایا گیا ؟کیااس نے نیب یاکسی ادارے کے ساتھ پلی بارگین کی ؟،کیااس کا کنڈکٹ قابل برداشت نہیں رہا ،یا دیگر معلومات جو بورڈ کے علم میں لانا ضروری ہے ،چونکہ یہ پریکٹس تمام سرکاری ادارون مین بھی ہو رہی ہے جس سے خدشہ ہے کہ بھاری تعداد میں جبری فراغت کی ذد میں آ سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...