امریکی ریاست الاسکا میں 5.5 شدت کا زلزلہ

جونیا(صباح نیوز) امریکی ریاست الاسکا کے جزیرہ پوپوف کے قریبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے الاسکا کے شہر سینڈ پوائنٹ جسے پوپوف جزیرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے جنوب میں 26 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 44.13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ای پیپر دی نیشن