سپریم کورٹ کا شہریوں کولوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے لکی کمیٹی کے نام پر شہریوں کولوٹنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملزم ندیم بندیشہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھاکہ ندیم بندیشہ کو 2018 میں ایف آئی اے نے نیب کے حوالے کیا، چودہ ستمبر 2018 سے آج تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، نیب نے تین ضمنی ریفرنس دائر کیے اور ملزمان کی تعداد بڑھاتا گیا۔ جسٹس قاضی محمد امین کا کہنا تھا کہ وکیل صاحب سادے لوگوں کیساتھ اربوں روپے کا فراڈ ہوا ہے، لکی کمیٹی میں عوام کو موٹرسائیکل دینے کا جھانسہ دیا گیا، عام آدمی کئی سال موٹرسائیکل کیلئے پیسے جمع کرتا ہے، مجموعی طور پر دس ارب روپے کا فراڈ ہوا ہے، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرا موکل کمپنی کا ملازم اور گوجرہ سنٹر کا انچارج تھا جسٹس یحیی آفریدی نے سوال کیاکہ گوجرہ میں کتنے موٹرسائیکل عوام کو دیے گئے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ملزم کی یاداشت کے مطابق چالیس کے قریب موٹرسائیکل دیے گئے۔ بعدازاں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...