ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن یونانی شہری بن گئے ہیں

Jul 29, 2020 | 11:59

ویب ڈیسک

 ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن سرکاری طور پر یونانی شہری بن گئے ہیں۔ اس خبر کا اعلان یونان کے وزیر اعظم کیریکوس مٹسوٹکیس نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔جاری تصویر میں ، مٹسوٹکیس اور ان کی اہلیہ ماریوا گریبوسکی ٹام ہینکس اور ولسن کے ساتھ گھومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں اداکار ہاتھوں مین نئے پاسپورٹ پکڑے ہوئے ہیں۔ یاد رہے 64 سالہ ٹام ہینکس کو پچھلے سال دسمبر میں یونانی کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں