کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح امریکا میں علاج کے بعد روبہ صحت ہیں۔کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق امیر شیخ صباح الاحمد الصباح علاج معالجے کی غرض سے جمعرات کو امریکا روانہ ہوئے تھے۔شیخ صباح الاحمد الصباح 2006ءسے کویت پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ ان کے دفتر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ امریکا کے ہسپتال میں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغنیم نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح کی صحت کے بارے میں ٹویٹر کے ذریعے تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی صحت بہت تسلی بخش ہے۔
امیر کویت امریکا میں روبصحت
Jul 29, 2020 | 13:23