لبنان میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے جمعرات 30 جولائی سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے تمام احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معاشرے میں نظم و ضبط کی کمی اور بے پروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انتباہ کیا کہ اب وبا خطرناک موڑ پر ہے۔یاد رہے کہ لبنان میں پیر کو کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے،ہفتے کو فروری کے بعد سب سے زیادہ 175 کیسز سامنے آئے تھے۔