ڈاکٹر ظفر مرزا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

Jul 29, 2020 | 16:10

ویب ڈیسک

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا، ذرایع نے کہا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا، ایمان داری اور محنت سے کام کیا ہے، پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

 انھوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے معاون خصوصی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑا جب پاکستان میں کرونا کم ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں