قائم مقام کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر انتظامات مانٹرنگ کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سی آفسز میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔ کنٹرول روم کے انچارج اے ڈی سی جی اور اے سی ز مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پی ز پر مویشی منڈیوں میں مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور عید صفائی آپریشنز کو بھی مکمل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی کنٹرول روم میں ایک سے زائد فون لائنز مہیا کر دی گئیں ہیں جن پر عملہ کی ہمہ وقت موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز صفائی آپریشن اور کرونا اقدامات کی نگرانی کریں گے اور شہریوں کے فیڈ بیک بھی لیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور ڈویژن مشتاق ٹوانہ نے قائم مقام کمشنر لاہور کی ہدایات پر کنٹرول رومز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیا ہے۔