اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سویڈن سفارتخانے نے عیدالضحی کے تہوار کو منانے کے لئے ایک تین روز ایمبیسی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ سویڈن ایمبیسی کی ویب سائٹ اور سماجی رابطہ ویب سائٹ کے اکاؤنٹ کی طرف جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عید قربان کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے ایمبیسی 30جولائی سے 2اگست تک بند ر ہے گی۔
https://www.instagram.com/p/CDOLrmfps-w/
جبکہ معمول کے آپریشنز کے لئے ایمبیسی 3اگست سےکام شروع کرے گی۔و اضح رہے کہ سویڈن میں 31اگست تک بیرون ملک سے جانے والے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ایمبیسی ویزہ سروس بھی معطل ہے۔