بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی,رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی  خلاف ورزی کرتے ہوئے  ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ بدھ کو  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے اکھوری گائوں کی دو خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن