سٹوڈنٹ یوتھ کونسل ممبران کی سابق وزیرِداخلہ سینٹر رحمان ملک سے ملاقات

Jul 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کا سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات، کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوانان کسی ملک کی ترقی کی طرف گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں