داسو حملے میں ملوث ہونے  کے شبے میں 2 افراد گرفتار

Jul 29, 2021

  اسلام آ باد (آئی این پی ) داسو   حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے تعلق کے شبہے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،گرفتار ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔  نجی ٹی وی  کے مطابق کہ داسو اور جوہر ٹان حملوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ثابت ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں