ایف بی آر نے تمام مقامی ٹیکسز کیلئے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کرا دیا

Jul 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے تمام مقامی ٹیکسز کے لئے سنگل تشخیصی نمبر متعارف کیا ہے۔ اس اقدام سے تمام ٹیکس گزار افراد انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تحت تمام ایپلیکیشنز کو صرف شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے استعمال کر سکتے ہیں۔ شراکت داری پر مبنی فرمز اور کمپنیز کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر مشترکہ ٹیکس تشخیصی نمبر ہو گا۔ اس  اقدام سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین میں ہم آہنگی لائی گئی ہے۔ کاروباری آسانی اور ریٹنگ میں بہتری کی طرف  یہ نہایت اہم اقدام ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کی ہے۔ یہ سہولت متبادل ڈیلیوری چینل ادائیگی کہلائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں