اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھرکیلئے اضافی سپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وفاقی کابینہ اپنے منگل کے اجلاس میں سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دی چکی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر و گلگت کیلئے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی ہو رہی ہے، اس مرحلے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ملک بھر کے مضافاتی و شہری علاقوں میں بلکہ آزاد کشمیر و گلگت کے پہاڑی علاقوں میں بھی موبائل نیٹ ورکنگ اور براڈ بینڈ سروسز کے معیار میں بہترین اضافہ ہوگا اور صارفین کو بلاتعطل سروسز میسر ہوں گی۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھرکیلئے اضافی سپیکٹرم نیلامی کی تیاریاں مکمل
Jul 29, 2021