نوری آبادپاور پلانٹ ریفرنس، ملزمان کی عدم حاضری پرفردجرم کی کارروائی موخر

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آبادپاور پلانٹ ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پرفردجرم کی کاروائی موخرکردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکلائ￿  صفائی کے علاوہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی،اس موقع پر دو شریک ملزمان کی طرف سے استثنی کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے بتایاگیاکہ نیاز علی شیخ کورونا سے متاثر ہیں جبکہ شریک ملزم خالد کی اہلیہ اور بیٹا کورونا سے متاثر ہیں جس کے باعث دونوں عدالت پیش نہیں ہوسکتے،ان کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہیں، عدالت نے کہاکہ آج سارے ملزمان آجاتے تو فرجرم عائد کرتے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، وکیل نے کہاکہ پندرہ دن بعد کی تاریخ دے دیں کیونکہ کوویڈ کے مریض کی ریکوری میں اتنے دن لگ جاتے ہیں،عدالت نے سماعت 6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن