کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر بدھ کے روز سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا، وکلا رہنما ء نے کہاکہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سائلین اور وکلا عدالتوں کے گیٹ کھلنے کا انتظار کرتے رہے،سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کو تالے لگا دیئے جبکہ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی کی ضلعی عدالتوں میں ہڑتال رہی تمام وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی درخواست کی کہ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔