سوئی ناردرن کے تحت اسلام آباد، پشاور ،ڈی آئی خان میں ویکسینیشن کیمپس کا انعقاد

لاہور(وقائع نگار) سوئی ناردرن کے تحت اسلام آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسی نیشن کیمپس کا انعقادکیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیمپس کا انعقاد ہوا۔ ان کیمپس کے انعقاد میں سوئی ناردرن گیس کو ڈی ایچ او اسلام آباد، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کا تعاون حاصل رہا۔ اسلام آباد ریجنل آفس، پشاورریجنل آفس اور ڈیرہ اسماعیل خان سب ایریا آفس پر منعقد ہونے والے کیمپ کا مقصد ویکسی نیشن کے حوالے سے عام افراد کے لیے آسانی پیدا کرنا تھا۔ ویکسی نیشن کیمپ سے عوام الناس کی بڑی تعدادنے استفادہ کرتے ہوئے ویکسینیشن کروائی۔

ای پیپر دی نیشن