گوجرہ‘ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل 

Jul 29, 2021

گوجرہ (نا مہ نگار) دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو مسلح ڈاکوئوں نے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 283 ج ب  میں 35 سا لہ بیٹا راجہ ماجد علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے رقبہ سے گھر آ رہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوئوں نے  گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وغیرہ چھین لی۔ جس نے مزاحمت پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی۔ نوجوان موقع پر ہی دم توڑگیا۔متوفی ایک کمسن بچے کا باپ بیان کیا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں