بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر سے علی گیلانی‘ میر واعظ‘ محبوبہ مفتی کی جاسوسی کی

   نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی حکومت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی، حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، سالویشن موومنٹ کے چیئرمین  ظفر اکبر بٹ، بلال لون سمیت  سرکردہ کشمیری رہنمائوں، صحافیوں، تاجروں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کی ہے۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق  سید علی گیلانی خود فون استعمال نہیں کرتے تاہم ان کے داماد  افتخار گیلانی‘  بیٹے نسیم گیلانی  کے فون ہیک کیے گئے۔ میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت کانفرنس کے  دو درجن رہنمائوں کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے  دنیا بھر میں 50  ہزار افراد کی  جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن