نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھارت کے اپنے پہلے دورے میں مودی سرکار کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وارننگ دی۔ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہے۔ بلنکن نے سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت‘ بین الاقوامی آزادیوں کو درپیش عالمی خطرات کے دور میں ہمیں جمہوری تنزلی کا سامنا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کی دورہ بھارت میں مودی حکومت کو انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر وارننگ
Jul 29, 2021