مہنگی کرنے کی درخواست مسترد ،نیپرا  نے بجلی  21 پیسے یونٹ سستی کر دی  

Jul 29, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے  جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے ایک مہینے کیلئے بجلی کی قیمت 21 پیسے فی یونٹ سستی کردی  ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جون میں بجلی کی پیداواری لاگت 6.73 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کا پیشگی پیداواری ٹیرف 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔  فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔سی پی پی اے حکام   نے کاہ این ٹٰی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ    نے کہا   کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کے ساتھ بجل ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے،  اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں،   سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے،  ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں ، اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے ۔

مزیدخبریں