مزید  5 افغان فوجی حکام کے حوالے کر دیئے: آئی ایس پی آر 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) افغان آرمی کے مزید پانچ جوان افغانستان کے حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو باجوڑ کے علاقے نوا پاس میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔ پانچ افغان فوجیوں نے 26جولائی کو پاکستان سے پناہ کی درخواست کی تھی۔ پانچوں فوجی افغان حکام کی درخواست پر حوالے کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن