ریلوے  ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کی کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اب مین اور برانچ لائنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ کی مد میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ کرائے پر فی مسافر ایک روپیہ کٹوتی کرتے تھے۔ اسی طرح 100 روپے سے زیادہ کرائے پر2 روپے کٹوتی ہوتی تھی۔ ایئرکنڈیشنڈ کلاس میں10 روپے ڈیم فنڈ کی مد میں کٹوتی ہوتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...