ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد ہوگی، کرونا ریلیف کیلئے 52ارب کی گرانٹ

Jul 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی۔ کرونا ریلیف اقدامات کیلئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ  بھی منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے لئے وزارت تجارت کو مزید ہدایات جاری کردیں۔ وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی کہ سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ریلیف اقدامات کے لئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی۔ چینی کی درآمد سرکاری گوداموں میں ذخیرے کے لئے کی جارہی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر قومی تحفظ خوراک اور مشیر تجارت شامل ہوں گے۔ کمیٹی کپاس کی امدادی قیمت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں