لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ نے دوسری بار کے ٹو چوٹی سر کرلی ۔ انہوں نے گزشتہ روز بغیر آکسیجن کے کے پہاڑ سر کیا۔ دو روز کے دوران اکیس کوہ پیمائوں نے کے ٹوسر کیا۔ پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ اپنے والد محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی کیمپ 4 تک لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ساجد سدپارہ نے غیرملکی کوہ پیماؤں کیساتھ گزشتہ دنوں اپنے والد اور ان کے ساتھ مرنے والے آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کی نعشیں تلاش کرنے کے ٹو کی مہم جوئی پر روانہ ہوئے تھے۔ اب یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد کا جسد خاکی کیمپ 4لانے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہیرو کا جسد خاکی کیمپ 4میں محفوظ کرلیا ہے۔ ارجنٹینا کے کوہ پیما نے بوٹل نک سے جسد خاکی لانے میں مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے قوم کی طرف سے فاتحہ خوانی اور تلاوت بھی کی۔ جسد خاکی کی جگہ پاکستان کا جھنڈا بطور نشانی لگا دیا ہے تاکہ آئندہ اس مقام کو باقاعدہ شناخت مل سکے۔
ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر لی‘ والد کا جسد خاکی کیمپ 4 لانے میںکامیاب
Jul 29, 2021