خانیوال (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما نوابزادہ ایاز خان نیازی نے سیالکوٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کو چوہدری پرویز الٰہی کی سیاسی بصیرت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا وہ جو کہتے تھے پنجاب میں چوہدری برادران کی سیاست ختم ہوچکی ان کی آنکھیں کھل گئی ہیں بارہ ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد آج حکمران جماعت الیکشن جیتی ہے انہوں نے کہا کہ 35 سال سے اس حلقے سے ن لیگ جیت رہی تھی جسے چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے فارمولے سے شکست دے دی ثابت ہوا پنجاب کی سیاست کے چوہدری برادران ہیرو ہیں چوہدری پرویز الٰہی فارمولا کے حوالہ سے انھوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ن لیگ کا الیکشن ہارنے والے امیدوار سعید بھلی کو آرام دے کر پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر پنجاب سلیم بریار کے بیٹے کو دوسرے حلقے سے لا کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتارا گیا یوں اٹھارہ سال سے ہاری ہوئی سیٹ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیت گئی۔ آئندہ بھی پنجاب کے ہر حلقے سے ن لیگ کو سرپرائز دینگے۔