ٹوکیو اولمپکس: جاپان نے میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپان نے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ میزبان ملک نے بارہ گولڈ ‘چار سلور اور پانچ برونز میڈل جیت کر مجموعی طور پر اکیس میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ چین گیارہ گولڈ ‘پانچ سلور اور آٹھ برونز میڈل کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے ۔ امریکہ دس گولڈ ‘گیارہ سلور اور نو برونز میڈلز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ رشین اولمپک کمیٹی سات گولڈ ‘آٹھ سلوراور پانچ برونز میڈلز کے ساتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا چھ گولڈ ‘ایک سلور اور نو برونز میڈلز کیساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے ۔ برطانیہ نے پانچ گولڈ ‘چھ سلور ‘پانچ برونز ‘جنوبی کوریا نے چار گولڈ ‘دو سلور اور پانچ برونز ‘جرمنی نے تین گولڈ ‘دو سلور اور پانچ برونز ‘فرانس نے تین گولڈ ‘دو سلور اور تین برونز ‘نیدرلینڈز نے دو گولڈ ‘چھ سلورا ور تین برونز ‘کینیڈا نے دو گولڈ تین سلور ‘چار برونز ‘ہنگری نے دو گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برونز‘سلو وینیا نے دو گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برونز ‘کوسوو نے دو گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...