ٹوکیو اولمپکس : روسی ٹیم نے پہلی بار آرٹسٹک جمناسٹک میں سونے کا تمغہ جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس 2020 کے دوران کس بھی ٹیم کے مقابلہ میں روسی کھلاڑیوں نے آرٹسٹک جمناسٹک میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔یہ ایوارڈ روس کی تاریخ میں پہلا تھا جب روسی آرٹسٹک جمناسٹک ٹیم نے کسی ٹیم کو ہرایا ہے، مجموعی طور پر چار مشقوں کیلئے انجلینا میلنیکووا ، ولادیسلاو اروازوا ، للیہ اکھایمووا اور وکٹوریہ لسٹونوفا نے 169.528 پوائنٹس حاصل کیے۔دوسری پوزیشن امریکی ٹیم نے 166.096 پوائنٹس لے کرحاصل کیے، تیسری پوزیشن برطانیہ کی ٹیم نے 164.096 پوائنٹس لے کر حاصل کی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے روسی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...