لاہور(نیوزرپورٹر) پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ الیکشن میں ہارکے بعد ن لیگیوں نے شور مچانا اپناوطیرہ بنا لیا ہے، سیالکوٹ سے ن لیگی لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ ہو گیاہے، سیالکوٹ الیکشن میں کارکنان نے پارٹی کو کامیابی دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ کرپٹ اپوزیشن کی الزام تراشی پر مبنی سیاست دم توڑ چکی ہے۔کرپٹ اور بددیانت ٹولے کا ملکی سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو چکا ہے، نوازشریف اور آصف زرداری ٹولے کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔