کاہنہ( نامہ نگار)جھیڈو گاؤں میں کاہنہ پولیس منشیات فروشوں کی اطلاع پر چھاپہ، پولیس سے فرار کی کوشش میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ شب چوکی انڈسٹریل ایریا کے انچارج ذوالفقار سب انسپکٹر نے منشیات فروش کی علاقہ میں اطلاع پر جھیڈو گاؤں میں چھاپہ مارا توبیٹے اور انکے باپ رفیق عرف کودرنے پولیس سے بچنے کیلئے چھت سے فرارہونے کی کوشش کی اور چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا جبکہ 4بیٹے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔