وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ‘14سفارشات زیرغور

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللہ سنبل اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزکی شرکت ۔ کمیٹی میں مختلف محکموں کی جانب سے 14 سے زائد سفارشات پیش کی گئیں۔محکمہ فشریز، وائلڈ لائف اور فارسٹری کو پنجاب کے جنوبی علاقوں میں ہلکے اور نمکین پانیوں میں ماہی پروری کے منصوبہ کی منظور شدہ نشستوں اور فورسٹرز اور گارسٹ گارڈزکی نشستوں سے پابندی کے خاتمے، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے شعبہ میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس اور کوآرڈینیٹرزکی بھرتیوں سے پابندی کے خاتمے ،محکمہ بہبود آبادی کو پاپولیشن فنڈ اور محکمہ صنعت و تجارت کو فیڈمک میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت انتظامی نشستوں پر بھرتیوں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ورلڈ بنک کے ساتھ پانی کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کو مرحوم خالد محمود صدیقی کی بیوہ کے علاج کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن ہسپتال ملتان میں کارڈیک کی سہولیات کے لیے سامان کی خریداری کے لیے فنڈز اور لئیق رفیق ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے بینائی سے محروم ہونے والے 12مریضوں کے لیے امدادی گرانٹ منظور کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...