لاہور(نامہ نگار)کینٹ ڈویژن پولیس نے باٹا پور کے علاقے میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی 42 کنال زرعی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے سرگرم اعظم،امیر اور امجد نامی ملزم نے2009 سے ریٹائرڈ افسر زاہد کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔شہری نے گزشتہ ادوار میں متعدد پلیٹ فارمز پر قبضہ واگزار کرانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکا۔ شہری نے اب سی سی پی او لاہور آفس میں قائم اینٹی قبضہ سیل میں تحریری درخواست دی ۔جس پرمتعلقہ محکموں کی چانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد موثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔کینٹ پولیس نے قبضہ سیل کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ واگزارکرادیا۔ملزم پر چوری،قبضہ اور گھر گرانے کے مقدمات بھی درج تھے۔زاہد نے زمین کازمین کا قبضہ واپس ملنے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور فوری انصاف دلوانے پر ان سے اظہارِ تشکر کیا۔