مکرمی! ہمارے ہاں ادبی تقریبات وائی ایم سی ہال لاہور، لاہور میونسپل کارپوریشن ہال، الحمرا آرٹ ہال، اس کے علاوہ لاہور موچی دروازے کے سامنے ایک ہدایت علی ہال بھی ہوا کرتا تھا جس میں ہوا کرتی تھیں۔ اب کرونا وائرس کے خوف ہراس کی بنا پر وہ تقریبات منعقد نہیں کی جا رہی ہیں۔ اس وقت ملکی اقتصادی اور معاشی صورتحال دگرگوں ہونے سے خوردنوش اشیاء کی قمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور جن کا فائدہ ذخیرہ اندوز اٹھا رہے ہیں۔ یہ کہ جب حکومت وقت اس طرف متوجہ ہوتی ہے تو اسے دیگر مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے۔ ہم بحیثیت عوام کے ان عناصر کے خلاف کوئی قانونی اقداما اٹھانے کی استدعا کر سکتے ہیں جو حکومت کو تسلی سے کام کرنے نہیں دیتے۔
(امتیاز علی خان ترین۔ نسبت روڈ لاہور)