کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے برآمدات اور ترسیلات میں بہتری اورزرمبادلہ کے مستحکم ذخائرکے باوجود روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پرکاروباری برادری کوتشویش ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ ڈالر کی قدر کو153 روپے تصور کر کے بجٹ بنایا گیا تھا جس کی قدرپہلے ہی مہینے میں 160 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے ساری اقتصادی منصوبہ بندی اوراندازے متاثر جبکہ قرضوں پرسود میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روپیے کی قدر گرنے سے پٹرول ڈیزل، ایل این جی، خوردنی تیل، گندم، دال اور چینی سمیت درآمد ہونے والی ہرچیزکی قیمت بڑھی ہے جس سے غربت میں اضافہ اور عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
برآمدات‘ ترسیلات میں اضافہ کے باوجود روپے کی قدرمیں کمی
Jul 29, 2021