ملتان(جنرل رپورٹر)تیزرفتاری کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق تیزرفتاری لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مظفرآبادپولیس نے ملزم کاشف، عبداللہ، نوید مخدوم رشید پولیس نے ملزم اشفاق شفیق سٹی شجاعباد پولیس نے ملزم رخسار، اعظم، اسحاق کو قابو کیا جو انتہائی غفلت سے گاڑیاں چلاکر روڑ پر چلنے والی دیگر ٹریفک کے لئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔