ملت تشیع کو فتنوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا‘علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی (نیوزرپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، نامور شیعہ علما، سیاسی و مذہبی رہنما، ماتمی تنظیموں کے نمائندوں اور مساجد و امامبارگاہ کمیٹیوں کے اعلی انتظامی اراکین سمیت ملت تشیع کی مختلف معروف شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر اس موقف کی حمایت کی گئی کہ عزاداری سید الشہدا پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔سندھ سمیت پورے ملک میں عزاداری کے تمام پروگرام اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہیں گے۔کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اس ملک کو بنایا تھا تو وہ چاہتے تھے کہ پاکستان ایک ایسی سرزمین ہو جہاں قانون اللہ کا نظام ہو اور مسلمان قرآن کے سائے میں اس ملک کو چلائے، ایک ایسا ملک ہو جہاں اقلیتوں کو تحفظ ملے اور جہاں تمام افراد اپنی زندگی پرامن طور پر بسر کر سکے، میرٹ اور قابلیت کے بنیاد پر عہدیں ان افراد کو دیئے جائے جو ملک و قوم کو ترقی دلا سکتے ہیں مگر ہمارے سابقہ حکمرانوں نے اپنے بعض فیصلوں اور پالیسیوں سے قائد کے اس پاکستان کو محظ ایک خواب بنا کر رکھ دیا۔ جو آج تک اپنے تعبیر کو نہ پہنچ سکی، ہم قائد اعظم کا پاکستان چاہتے ہیں جہاں تمام افراد پر امن زندگی بسر کر سکے۔وطن عزیز کو مسلکی پاکستان بنایا جائے۔ کانفرنس سے خطاب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ملت تشیع کو فتنوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز،انجینئرز اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا کر بھی ہمارے عزم و حوصلے کو شکست نہیں دی جا سکی۔حکومت کو محرم سے قبل حالات کی بہتری کے لیے موثر حکمت عملی طے کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس انسانیت کی بقا ہے۔صوبائی و وفاقی عزاداری کے پروگراموں میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کرے۔عالمی استعماری قوتیں مذہبی منافرت کی جو چنگاری سلگانا چاہتے ہیں، شیعہ سنی کا باہمی اتحاد اسے راکھ کا ڈھیر بنا دے گا۔علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا سندھ بھر کے جلوس اپنے روایتی انداز سے نکالیں جائیں گے۔عزاداری ہماری عبادت اور ہمارا آئینی حق ہے جس پر کسی سمجھوتے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علما و ذاکرین ذمہ دارانہ انداز تخاطب اختیار کریں۔علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے۔ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والے حسینی قافلہ میں شامل ہیں۔محرم الحرام باہمی اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔امام عالی مقام اور اہلبیت علیہ السلام کی شخصیت دنیا کے تمام مذاہب میں قابل احترام اور نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔کانفرنس سے علامہ باقر عباس زیدی ‘علامہ نقی نقوی‘ شمس الحسن شمسی ’ علامہ کامران عا بدی ‘ محمد مہدی‘ ظفر عباس ظفر،علامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور،علامہ ملک عباس،علامہ گلزار شاہدی،شمس الحسن شمسی،ایس ایم نقی،غفران مجتبی،رضی حیدر، سمیت دیگرعلمائے کرام،اسکاوٹس گروپس عہدیداران، ماتمی انجمنوں اور مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سماجی افرادبھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...