کراچی (نیوزرپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و مشیر آئی ٹی حسین شاہ کی آمد اور سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات اور ملک کی مجموعی صورتحال اور حالیہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کی صورتحال میں گفتگو۔ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشاد ظفیر،شکیل احمد،گلگت بلتستان کے صوبائی کمیٹی کے انچارج عارف شاہ اور حسین شاہ نے شہدا قبرستان عزیزآباد میں جا کر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق،سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید اور دیگر شہدا کے قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے انچولی امام بارگاہ میں جا کر منتظمین سے ملاقات کی اور وہاں پر موجود مولانا حسن سے ملاقات کی اور محرم الحرام کی آمد سے قبل جلوسوں کی سیکورٹی اور مجالس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ان کی گزارشات کوغور سے سنا اور ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و مشیر آئی ٹی حسین شاہ کی آمد
Jul 29, 2021