ایف پی سی سی آئی میں ایمیزون پر فروخت کے موضوع سیمینار

Jul 29, 2021

کرا چی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے فیڈریشن ہاؤس میں ای کامرس ٹرینرز اور پریکٹیشنرز کے ایک اجتماع کا خیرمقدم کیا ہے؛ جس میں ایمیزون کے پلیٹ فارم کے ذریعہ عالمی سطح پرتجارت اور کاروباری سر گرمیوں کے بارے میں پریکٹیکل معلومات فراہم کی گئیں ۔ایف پی سی سی آئی کے صدرنے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اس سے باہر کے اعلی ٹیلنٹ نے سیمینار میں شرکت کی ہے اور حقیقی دنیا کے طریقوں اور کامیابی کی مثالوں پر مبنی اپنی پرزینٹیشن دیں۔ انہوں نے آگاہی سیشن کو کامیاب بنانے پر شرکاء کی تعریف کی اور ایمیزون کی طرف سے پاکستان کو دوبارہ اپنی آفیشل فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ پاکستان سے عالمی سطح پر اربوں روپے مالیت کی مصنوعات کو فروخت کرنے  کے لیے مند رجہ ذیل سیکٹر اہم ہیں : ٹیکسٹائل، ہوزری، دستکاری، کھلونے، تحفہ جات، ثقافتی مصنوعات، کٹلری اور کراکری، کھیلوں کے سامان، حفظان صحت سے متعلق مصنوعات، کتابیں، پلاسٹک کی مصنوعات اور دیگر بہت کچھ فروخت کیا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں