کراچی میں تاجر الائنس کا   کورونا ویکیسن کے حوالے  سے آگاہی مہم چلا نے کا اعلان

کراچی (اے پی پی)کراچی تاجر الائنس کے چیئر مین ایازمیمن موتی والا نے کہا ہے کہ کورونا  وائرس سے بچائو کی ویکیسن سے متعلق عوام میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ، تاجر الائنس ویکیسن لگوانے کے حوالے سے شہر قائد میں آگاہی مہم چلائے گی عوام بنا کسی خوف کے ویکیسن لگوائیں، کرونا سے بچائو کے لیئے سماجی فاصلہ اور ویکیسن ہی بہتر اور مئوثر راستہ ہے۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ کورونا   وائرس کے حوالے سے شروع دن سے ہی بہت سے سازشی نظریات اورافواہیں گردش کر رہی ہیں، کرونا وائرس کے حوالے سے پھیلایا جانے والا خوف وہرا س غیر ضروری ہے، عمومی طور پریہ تاثر پھیلایا جارہا ہے کہ جو انسان کورونا  وائرس کا شکار ہوگیا ہے وہ مرجائے گا جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔کورونا   وائرس کے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا   وائرس سے بچنے کا مئوثر طریقہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہے جب عوام ماسک ، گلوز، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلے جیسی احتیاطی تدابیر پر سختی اور سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے لگیں گے تو کرونا کے پھیلائو میں نمایاں کمی آئے گی اور کورونا  وائرس جیسی وبائی بیماری کے پھیلائو کو روکنا ہی اس سے نجات کا واحد آسان حل ہے۔

ای پیپر دی نیشن