ملتان (جنرل رپورٹر)گولڈ میڈلسٹ فٹبالر اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا نوید اکرم نے ڈی ایف اے ملتان کے صدرمیاں جاوید قریشی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور رسم تاجپوشی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے بنیادی ڈھانچے کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا کھلاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے انٹرنیشنل فٹبالرز کی زیر نگرانی اکیڈمیز کا جال پھیلایا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 23 ایبٹ آباد کے کامیاب انعقاد کے بعد قومی چیلنج کپ، پاکستان پریمئر لیگ انڈر 16،انڈر19 سمیت اہم ایونٹس کرائے جائیں گے۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امور،معاون خصوصی وزیراعظم عامرڈوگر،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،ڈی ایف اے صدر میاں جاوید قریشی نے رانا نوید اکرم کی تاجپوشی کی تقریب میں رانا باقر علی،عارف محمود،عدنان نعیم سپورٹس آفیسر،رانا مشتاق،شفقت رحمان نویدقریشی ، افضل نیازی،میاں ضرار نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل فٹبال فیڈریشن رانا نوید اکرم کی رسم تاجپوشی کی تقریب
Jul 29, 2021