قلعہ دیدار سنگھ نوکھر روڈکی تعمیرکا کام4ماہ بعد بھی شروع نہ ہوا

Jul 29, 2021

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ نے اہلیان حافظ آباد روڈ کے احتجاج پر گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ قلعہ دیدار سنگھ سے نوکھر تک کی سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے30.377 ملین کے فنڈز جاری کر کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز رانا بلال اعجاز اور خالد پرویز ورک کے ہمراہ اس کا باقاعدہ افتتاح کیا مگر چار ماہ گزرنے کے بعد بھی اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا سڑک میں پڑے کھڈوں میں بارشوں کا پانی جمع ہونے سے سڑک جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہے گہرے پانی میں گاڑیاں بند ہو جاتی ہیں جس سے ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن چکا ہے اہلیان حافظ آباد روڈ شہباز احمد سیکھو، ناصر مغل، محمد عثمان بھٹی اور اشفاق احمد نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ کم از کم روڈ سے پانی کا نکاس اور کھڈے ختم کئے جائیں تاکہ دس سے زائد شیروں کو ملانے والی یہ اہم شاہراہِ گزرنے کے قابل ہی ہو سکے۔

مزیدخبریں