بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔میچ منسوخی سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
میچ کے شروع ہوتے ہیں بادلوں نے ڈیرے جما لیے اور مسلسل بارش ہوتی رہی۔ بارش کے رکتے ہیں آفیشلز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا اور میچ 9 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں پاکسانی ٹیم کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو 10 رنز فی اوورز کی اوسط سے کم رکھنا۔میزبان ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیل سکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 وکیٹں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
Jul 29, 2021 | 08:30