لیہ‘ کوٹ ادو(نامہ نگار‘ خبر نگار)کوٹ ادو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس جمن شاہ کے قریب ریڑھی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ایک راہ گیر اور5 مسافر موقع پر جاں بحق۔26افراد شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نجی کمپنی کی بس نمبری 8877 کوٹ ادو جنرل بس اسٹینڈ سے صبح 5بج کر 15منٹ پر راولپنڈی جانے کے لئے روانہ ہوئی اور جمن شاہ کے حادثہ کا شکار ہو گئی۔ بس مسافروں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھی بس میں سوار مسافروں کی زیادہ تعداد کوٹ ادو سے تھی جو عید کی چھٹیوں کے بعد واپس جارہے تھے۔ جاںبحق ہونے والے مسافروں میں1. عامر علی ولد محمد بخش عمر 35 سال (سنانواں) 2۔ محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال (جمن شاہ)3۔ عمران ولد عبد الستار عمر 30سال ، کوٹ سلطان4۔ رضو مائی زوجہ غلام حسین عمر 55سال، کوٹ ادو5۔ نامعلوم عمر تقریباً 35 سال(عورت) شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ہونے والے مریضوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔1۔ شریفاں بی بی زوجہ گلزار عمر 50سال، کوٹ ادو2۔ ربنواز ولد محمد نواز عمر 50سال، کوٹ ادو3۔ کلثوم اختر زوجہ عقیل عمر 38سال ، کوٹ ادو4۔ عقیل جعفر ولد محمد بخش عمر 38سال، کوٹ ادو5۔ عبد الرحمن ولد محمد نواز عمر 50سال، کوٹ ادو6۔محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال ، جمن شاہ7۔ شمس الحسن ولد غلام قادر عمر 30سال، کوٹ ادو8۔ سلیم ولد کریم عمر 30سال ، کوٹ ادو9۔ فرمان ولد رمضان عمر 25سال، احسان پور 10۔ شاہد ولد عبد العزیز عمر 30سال، کوٹ ادو11۔ زولفقار ولد نصیر احمد عمر 30سال، کوٹ ادو۔تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان منتقل ہونے والے مریضوں میں1۔ شعیب ولد قادر بخش عمر 35سال،کوٹ ادو2۔ اقرا بی بی دختر شعیب عمر 6سال، کوٹ ادو3۔ ارشاد ولد فقیر محمد عمر عمر 22سال، کوٹ سلطان4۔ منور ولد قاسم عمر 38 سال، کوٹ ادو5۔ اکمل ولد ضمیر عمر 30سال، خان گڑھ6۔ فرح زوجہ جمال عمر 25سال7۔ عاصم ولد عاشق 26سال، کوٹ سلطان شامل ہیں۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔