ڈی سی ک ا شاہ پور کانجراں،موہلنوال ،چوہنگ کا دورہ ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شاہ پور کانجراں،موہلنوال اور چوہنگ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے معاملات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او،ایس پی صدر اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ملتان روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا نوٹس لیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ایم سی ایل اور ٹریفک پولیس ہر بدھ کو منڈی شاہ پور کانجراں کے باہر اپنے اہلکار تعینات کریں اور ٹریفک پر کسی قسم کا کوئی خلل نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ پور کانجراں منڈی کے باہر کوئی بیوپاری جانور فروخت نہیں کرے گا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ منڈیوں کے باہر غیر قانونی طور پر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جانور منڈی کے باہر فروخت کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ پوائنٹ بھی ختم کروا ئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...