ظٓجنڈ ( نامہ نگار) جنڈ کے نواحی گاؤں جھمٹ چوک پر سپیڈ بریکر تعمیر کئے جائیں جھمٹ چوک مین شاہراہ پر واقع ہے جنڈ تا میانوالی اور تلہ گنگ و مکھڈ شریف کے علاوہ پنڈی گھیب ودیگر علاقوں کی گاڑیاں اسی چوک سے مڑکر اپنے اپنے سفری مقام کو جاتی ہیں جہاں پر سپیڈ بریکر کی اشد ضرورت ہے سپیڈ بریکر نہ ہونے سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جن کے باعث قیمتی جانوں کے ضیا ع و جسمانی معذوریوں کے علاوہ لوگوں کی قیمتی گاڑیاں بھی تباہ وبرباد ہوچکیں ہیں ٹریفک کا شدید رش اورتیز رفتاری کو کنٹرول اور حادثات کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم کے علاوہ ضلعی آفیسر روڈز اٹک اور سب ڈویژن آفیسر روڈز جنڈ پنڈیگھیب سے محمد ابرار اعوان ملِک غلام صفدر اعوان ملِک مظہر اقبال ودیگر لوگوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جھمٹ چوک پر سٹرکوں کے چاروں اطراف سے سپیڈ بریکر تعمیر کئے جائیں ۔