کلرسیداں(نامہ نگار)پولنگ اسٹیشن دھمالی میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی جموں چھ کے انتخابات میں فتح کے ہیرو نمبردار عصمت اللہ کونسلر نے کہا ہے کہ مقامی مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کی پشت پر کھڑی تھی ہم نے عام کارکنوں اور ووٹرز کے تعاون سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہوتے ہیں انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمالی میں مسلم لیگ ن مکمل طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی تھی مسلم لیگ ن نے ازادکشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگی امیدوار کی بجائے گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلائی مگر ہم نے وفادار ساتھیوں کے تعاون سے مسلم لیگی امیدوار کو پولنگ اسٹیشن میں نمایاں کامیابی کو ممکن بنایا جس کے لیئے میں بٹ برادری،چوہدری برادری،بھٹی برادری اور نمبردار عارف کا انتہائی مشکور ہوں جن کے تعاون سے دھمالی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد صدیق کی نمایاں کامیابی ممکن ہو سکی ۔