ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن سے متعلق ٹکٹ جاری کرنے کیلیئے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ حاجی عمرفاروق نے ایک بیان میںوضاحت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹیکسلاواہ کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میںابھی تک کسی امیدوار کوباضا بطہ طورپرنا مزدنہیںکیاگیا،انٹرویوزکا سلسلہ جاری ہے ،اورآئندہ ایک دوروزتک مقررکرد ہ کمیٹیو ںکی سفارشات کی روشنی میںحتمی فیصلہ کرکے ن لیگ کے امیدوارو ںکاباضابطہ اعلان کردیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ بعض ہمدرد ساتھیوںکی جانب سے میڈیامیںایسے بیانات منظر عام پرآرہے ہیں،جن کی اشاعت سے متضا دتاثر سا منے آرہاہے،جس کے لیے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک کسی بھی حلقے میںکسی بھی امیدوارکوپارٹی ٹکٹ جاری نہیںکیا۔
مسلم لیگ ن نے ابھی تک کسی امیدوارکوٹکٹ جاری نہیںکیا، حاجی عمرفاروق
Jul 29, 2021