ٓ  ٹیکسلاکینٹ بورڈ انتخابات ،ریٹرننگ آفیسرزکے دفاتر میں گہماگہمی

Jul 29, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈاورواہ کنٹونمنٹ بورڈکے مختلف حلقوں میںکا غذا ت نامزدگی داخل کرانے کے دوسرے روزریٹر ننگ آفیسرزکے دفاتر میں گہماگہمی دیکھنے میںآئی،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کے متوقع امیدواروںنے اپنے ووٹروںسپورٹروںکے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے موقع پر بھرپورسیاسی قوت کامظاہرہ کیا،حلقہ نمبرچارسے پی ٹی آئی کے امیدوارنمبردارملک شاہدعارف اپنے سپورٹرز،جن میںراجہ ثاقب نواز،راجہ نجمی،ملک جاویدانور،ملک شفقت محمود،ملک تیمورتاج،ملک شانی شوکت سیٹھ،نمبردارملک افتخارودیگرکے ہمراہ جب واہ کنٹونمنٹ بورڈکے احاطہ میںپہنچے توموجودہ وائس پریذیڈنٹ راجہ حسن اخترکیانی کے دفترکے باہرانکااستقبال کیاگیا،حلقہ نمبرچھ سے پی ٹی آئی کے امیدوارسجادصفدربٹ بھی اپنے حامیوںکے ہمراہ گاڑیوںکاایک بڑاجلوس لے کرریٹرننگ آفیسرکے دفترپہنچے،مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوارملک خاورشہزادنے حلقہ نمبرایک سے اورسابقہ وائس پریذیڈنٹ راجہ محمدایوب نے حلقہ نمبردوسے،ملک ارشدمحمودنے حلقہ نمبرتین سے اورملک عارف محمودنے حلقہ نمبرچارسے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے،واہ کینٹ کی سیاست میںاپنے وجودکی دعویدارپیپلزپارٹی کی طرف سے کسی خاص سرگرمی کامظاہرہ دیکھنے کونہیںآیا،البتہ تحریک لبیک سے متعلق مختلف حلقوںمیںامیدواروںنے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کررکھے ہیں،29جولائی کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

مزیدخبریں