ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2021ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب 88کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی گئیں جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 104اعشاریہ 89فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ جون 2021ء کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملتان سرکل نے 6ارب 57کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.80فیصد، ڈی جی خان سرکل 2ارب 22 کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 103.22فیصد، وہاڑی سرکل 2ارب 81کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 104.14فیصد، بہاولپور سرکل 3ارب 97کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 104.70 فیصد اور خانیوال سرکل کی ماہانہ ریکوری 2ارب 45کروڑروپے کیساتھ 105.76فیصد رہی۔
میپکو صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب سے زائد وصولیاں
Jul 29, 2021